ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شیر کے بچوں کی لاشیں، خانقاہ انتظامیہ کو مقدمے کا سامنا

شیر کے بچوں کی لاشیں، خانقاہ انتظامیہ کو مقدمے کا سامنا

Thu, 02 Jun 2016 20:11:55  SO Admin   S.O. News Service

بنکاک،2جون(آئی این ایس انڈیا)تھائی لینڈ میں جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بودھ خانقاہ کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے جہاں سے شیروں کے 40 بچے مردہ حالت میں ملے ہیں۔تھائی لینڈ میں حکام اس بودھ خانقاہ کی انتظامیہ پر جنگلی جانوروں کی سمگلنگ اور ان سے بدسلوکی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔پولیس اور جنگلی حیات کے محکمے کے حکام نے رواں ہفتے اسی خانقاہ سے 137 شیروں کی منتقلی کا کام شروع کیا تھا۔خانقاہ کی انتظامیہ اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتی ہے اور ماضی میں شیروں کی منتقلی پر مزاحمت کرتی رہی ہے۔شیروں کی بچوں کی لاشیں بدھ کو واٹ پھا لوانگ ٹا بوا نامی خانقاہ کے ایک فریزر سے ملی تھیں۔ ان لاشوں کے ساتھ دوسروں جانوروں کے اعضا بھی پائے گئے تھے۔پولیس کرنل بندتھ میونسکم نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ بچے ایک یا دو دن کی عمر کے ہو سکتے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی موت کب ہوئیان کا کہنا تھا کہ شیر کے ان بچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ اس بات کی جانچ کی جا سکے کہ ان کا تعلق اسی جگہ پر موجود دیگر شیروں سے ہے۔نیشنل پارکس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ خانقاہ کے ایک ملازم نے بتایا کہ انھیں شیر کے بچوں کی لاشوں کو کولڈ سٹوریج میں رکھنے کے لیے کہا گیا تھا۔اہلکار کے مطابق خانقاہ کی انتظامیہ پر لاشوں کو بغیر اجازت رکھنے کا مقدمہ دائر کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ تھائی صوبے کنچنابوری میں واقع یہ خانقاہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور برسوں سے جانوروں کو یہاں سے لے جانے کے خلاف مزاحمت ہو رہی ہے۔اس خانقاہ کے راہبوں پر غیرقانونی طور پر شیروں کی افزائش نسل اور جانوروں کی سمگلنگ کا الزام ہے۔


Share: